نفیسہ شاہ

کارکنان کے خلاف مقدمات حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)لاہور پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد دائر مقدمات کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کارکنان کے خلاف مقدمات حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے کارکنان پر دائر مقدمات کی شدید مذمت کرتی ہے، کارکنان کے خلاف مقدمات حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسے کے انعقاد پر مقدمات کا اندراج اور دھمکیاں دینا اپوزیشن کا ڈرانے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوںنے کہاکہ جلسے کا انعقاد اور جلسے میں شرکت کارکنان کا بنیادی حق ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایک طرف جلسے کی اجازت دینے کا جھوٹا دعوی اور دوسری جانب مقدمات دائر کر رہی ہے، وسیم اکرم پلس حکومت کارکنان کے خلاف دائر مقدمات فوری واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں