پرویز حنیف

کارپٹ انڈسٹری کے ذریعے دیہی علاقوں میں معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے‘ پرویز حنیف

لاہور(عکس آن لائن) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو نئے

آئیڈیاز سے روشناس کرانے کےلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ، اگر حکومت سرپرستی کرے

تو کارپٹ انڈسٹری کے ذریعے دیہی علاقوں میں معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے

کہا کہ ملکی اور خصوصاًغیر ملکی خریداروں کو اپنی مصنوعات کی جانب راغب کرنے کیلئے ہمیں بہترین

معیارکے ساتھ تخلیقی کام کرنا ہوگا۔کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے اس جانب سفر کا آغاز کر دیا ہے اور

نوجوانوں کو نئے آئیڈیاز سے روشنا س کرانے کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے

کہا کہ معیار کے اعتبار سے پاکستانی مصنوعات کی بڑی مانگ ہے تاہم پیداواری لاگت زیاد ہ ہونے کی وجہ

سے ہمیں عالمی منڈیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ مینو فیکچررز کی معاونت کرے تاکہ

ہم مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ پرویز حنیف نے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کاحکومت پر کسی بھی طرح کا بوجھ

نہیں اور اس کے ذریعے دیہی علاقوں میں معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ حکومت کو تجویز ہے کہ لائیو سٹاک

اور مرغبانی کی طرح کارپٹ انڈسٹری کو بھی سکیموں میں شامل کیا جائے اور اس کےلئے لوگوں کو

آسان شرائط پر قرض دئیے جائیں جس سے دیہی آبادی کو گھر کی دہلیز پر روزگار میسر آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کےلئے اپنی بھرپور خدمات پیش

کر رہی ہے اورحکومت کی معاونت سے اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں