رضاباقر

کاروبارمیں آسانیاں فراہم کرنا حکومت اورسٹیٹ بینک کا مشترکہ ہدف ہے,گورنر سٹیٹ بنک

اسلام آباد (عکس آن لائن) گورنر سٹیٹ بنک رضاباقرنے کہاہے کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے

کاروبارمیں آسانیاں فراہم کرنا حکومت اورسٹیٹ بینک کا مشترکہ ہدف ہے۔یہ بات انہوں نے بزنس کمیونٹی سے

آن لائن اجلاس کے دوران خطاب میں کہی۔اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل ، وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت اورمخلتف شہروں

کے چیمبرزآف کامرس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی سے سٹیٹ بینک کے ٹیکس ری فنٖڈز کی آٹومیشن

کے جاری پراجیکٹ پررائے لی گئی ۔ گورنر نے کہاکہ شفافیت،بہترکارگردگی اورعوامی سہولت کیلئے محصولات کے آٹومیشن

کے بعد اب سٹیٹ بینک حکومتی ادائیگیوں کی آٹومیشن کیلئے کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے
کیلئے کاروبارمیں آسانیاں فراہم کرنا حکومت اورسٹیٹ بینک کا مشترکہ ہدف ہے، ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کے تعاون سے ٹیکس ری

فنڈز کی ادائیگی کے نظام کی آٹومیشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس نظام کے قیام میں تاجروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے

مشاورت کی گئی ہے، بالخصوص تاجربرادری کی رائے ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر سٹیٹ بینک کے ایک سینئیر اہلکار

نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اورکہاکہ اس نظام کے تحت اب ری فنڈز کی ادائیگی میں شفافیت اورتیزی آئیگی.

جس سے انسانی وسائل اور وقت کی بچت ہوگی، اس نظام میں انسانی مداخلت کم سے کم رکھی گئی ہے۔اس موقع پر مختلف چیمبرز

کے نمائندوں نے سٹیٹ بینک کے اس اقدام کی تعریف کی اوراپنی رائے بھی دی۔ انہوں نے قومی اہمیت کے

اس پراجیکٹ میں سٹیٹ بینک کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں