ننکانہ

ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان کی تھانہ صدر ننکانہ میں پریس کانفرنس

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان نے تھانہ صدر ننکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے ایس ایچ او یونس ڈوگر کی سربراہی میں خطرناک سرگرم دلاور عرف دلاوری ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے 8 لاکھ سے زائد نقد رقم، 2 موٹر سائیکل، 5 موبائل اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

انہوں نے کہا کہ دلاور عرف دلاوری ڈکیت گینگ روڈ رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے یہ گینگ اسلحہ کے زور پر عام شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا۔ جن کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد یونس ڈوگر کی سربراہی میں پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے اے ایس آئی وقاص انور اور جوانوں پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دیکر دن رات محنت کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان دلاور، بلال، آصف، عاطف اور ہاشم نے 7 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے دریں اثنا ڈی پی او ننکانہ صاحب بلال افتخار نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ محمد یونس ڈوگر سمیت ہمراہی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں