وزیرخارجہ

ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے،محکمہ داخلہ نے ملزموں کو 90 روزکے لیے حفاظتی طویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے، وہ معروف صحافی تھے انہیں پہلے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا اورپھرقتل کردیا گیا، محکمہ داخلہ نے ملزمان کو90 روزکے لیے حفاظتی طویل میں لے لیا ہے جب کہ حکومت سندھ کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائرکی جائے گی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ شیخ عمرکی سزائے موت کوسات سال قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے،

اپیل کوسندھ ہائی کورٹ نے تسلیم کرکے انسداد دہشت گردی کورٹ حیدرآباد کی طرف سے دی گئی سزا کو معطل کرتے ہوئے تین ملزمان کو بری کیا۔ اس فیصلے سے تشویش پیدا ہوئی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں،

پوری قوم نے مل کردہشت گردی کے خلاف ایک طویل لڑائی لڑی اوراسے شکست دی، ڈینیل پرل کیس سے متعلق خبرپوری دنیا میں پھیلی اورپاکستان پرانگلیاں بھی اٹھائی گئیں اورہمیں حدف تنقید بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں