ٹرمپ

ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں مجھے بے قصور ثابت کرنے کے سوا کچھ نہ کر سکے، ٹرمپ کابیان

واشنگٹن (عکس آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے سے متعلق کہا ہے کہ ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں مجھے بے قصور ثابت کرنے کے سوا کچھ نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے الزامات کی دو قراردادوں کی منظوری دے دی گئی تھی جس کے بعد اب یہ معاملہ آئندہ ہفتے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔سینیٹ میں ڈونلذ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوان نمائندگی کی ڈیموکریٹ اسپیکر نینسی پلوسی پیش کریں گی۔اپنے خلاف مواخذے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ مواخذے کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ امریکی عوام کے لیے مواخذے سے زیادہ اہم دوسری چیزیں ہیں۔انہوں نے اپنے خلاف تحریک چلانے والی ڈیموکریٹس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کام وہ خود نہ کر سکے اب وہ ریپبلکنز سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کر دیں حالانکہ ڈیموکریٹس ایوان میں انہیں بے قصور ثابت کرنے کے سوا کچھ نہ کر سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیر شفاف ترین کام کیا اور اب سینیٹ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ شفاف کام کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں