محمد طاہر وٹو

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجھنگ نے بنیادی مرکز صحت حویلی لال ، اصحابہ ، لک بدھڑکا دورہ

جھنگ (نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں

سمیت بنیادی و دیہی مراکز صحت میں سروسز کے معیارکو بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجھنگ نے بنیادی مرکز صحت حویلی لال ، اصحابہ ،

یونین کونسل 99 سمیت باغ /لک بدھڑکا اچانک دورہ کیا۔ انہوںنے مرکز میں عملہ کی حاضری ،

ادویات کا سٹاک اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے موقع پر انتظامی افسران

کو ہدایت کی کہ وہ مرکز میں آنے والے مریضوں اور لواحقین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ،

اور مرکز صحت کے انتظامی امور میں مزید بہتری لائیں جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے۔

مزید برآں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو شورکوٹ نے بھی ایمرجنسی ، انڈور ، آوٹ ڈور ، گائنا اوردیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے عملہ کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے زیر علاج مریضوں سے

طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے گفتگو کی۔مزید برآں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل

اٹھارہ ہزاری نے بھی دیہی مرکز صحت روڈو سلطان میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اور موقع پر موجود سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں