خرم دستگیر

ڈسکہ کی گلیوں اور سڑکوں پر فائرنگ کی گئی، حکومت نے این اے 75 کے عوام کا حق چھینا ہے، خرم دستگیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی گلیوں اور سڑکوں پر فائرنگ کی گئی، حکومت نے این اے 75 کے عوام کا حق چھینا ہے۔

منگل کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 کے ووٹرز پاکستانی شہری ہیں اور انتخابات میں حصہ لینا ان کا حق ہے، پولنگ کا عمل سست کر کے عوام سے ووٹنگ کا حق چھینا گیا ہے جبکہ ڈسکہ کی گلیوں اور سڑکوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یہ بتانے میں ناکام ہے کہ 20 پریزائیڈنگ افسران کہاں گئے تھے، 6 ذمہ دار افسران کے فون اسی وقت بند تھے جب پریزائیڈنگ آفسرکے فون بند تھے، حکومت نے این اے 75 کے عوام کا حق چھینا ہے جبکہ ووٹ ڈالنے کا حق بھی چھین چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں