لیاقت بلوچ

ڈسکہ ضمنی الیکشن بارے عدالتی فیصلہ سے یہ واضح ہو گیا ہے حکومتی رٹ بالکل ناکام ہو چکی ہے ،لیاقت بلوچ

عبدالحکیم(عکس آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن بارے عدالتی فیصلہ سے یہ واضح ہو گیا ہے حکومتی رٹ بالکل ناکام ہو چکی ہے ،حکومت اپنے اقتدار کے آڑھائی سالوں میں عوام کیلئے کچھ بھی ڈلیور نہ کر سکی تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پاکستان تعمیر کرتے کرتے پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نااہل حکمران ڈگڈگی بجا کر اور بار بار یوٹرن لیکر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں ، عمران نیازی نے حالات سے دل برداشتہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے منہ زور مہنگائی کے لحاظ عمران نیازی کو ایک دن بھی اقتدار میں رہنے کا حق حاصل نہیں روایتی اور نالائق حکمران 73 سالوں سے پاکستانی قوم کا استحصال کررہے ہیں اور بار بار اقتدار کے ایوانوں میں مزے اڑا کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مگن ہیں انکو عوام سے زیادہ اپنے خاندانوں کی فکر ہے اقتدار میں آ کر قوم سے کیے وعدے بھول جاتے ہیں آج تک کسی بھی حکمران نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کا نعرہ لگا کر کمیشن کھایا اور اپنی جائیدادوں کو ترجیح دی مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے عوام کو صحت روزگار اور دو وقت کی روٹی میسر نہیں آئے روز اشیا خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ایک دوسرے کو چور چور لوٹا لوٹا کا راگ الاپ کر ٹائم پاس کررہے ہیں قوم کی خدمت کرنے کی بجائے جعلی احتساب کے نام پر اپنے مخالفین کو نیچا دکھانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور جماعت اسلامی ہی 73 سال سے مایوس قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں قاضی حسین احمد اور شاہ احمد نورانی ملک و قوم کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں انکی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایسے اکابرین ہی قوم کے حقیقی خادم ہوتے ہیں وہ حقیقت میں قوم کا سرمایہ اور اثاثہ تھے ایسے باصلاحیت افراد صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں آج قوم کا نوجوان کسان محنت کش مزدور اور دکاندار سراج الحق اور جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہا ہے جسے پاکستان کی اعلی عدلیہ نے صادق اور امین قرار دیا کرپٹ ظالم بے حس نا لائق قوم کے نام پر تجوریاں بھرنے والے حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ان کے پاس نہ حکومت کرنے کا ڈھنگ اور نہ ہی معاشی اقتصادی ٹیم ہے 2018 کے عام انتخابات میں لوٹوں نوٹوں اور تیسری قوت کے سہارے اقتدار میں آنے والی حکومت نے عوام سے ان کا حق حکمرانی چھت روز گار بھی چھین لیا ہے ۔بعد ازاں لیاقت بلوچ نے میاںچنوں کے آبائی گائوں چک نمبر 89پندرہ ایل میں بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں