حلیم عادل شیخ

ڈبل کیبن مہنگی، موٹر سائیکل، گھر سستے ہونے پر مخالفین کو تکلیف ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ بجٹ سال 2020 -21 عوام دوست ہے جس پر اپوزیشن کو تکلیف ہورہی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ دفاع کے بجٹ میں کمی ممکن نہیں ملکی سالمیت کوخطرہ ہو تو ہم کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔سندھ اسمبلی میںڈیا کارنر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی پریس کانفرنس۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک پر کوروناوائرس، ٹڈی دل اور کرپٹ مافیا کے حملے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے مشکل حالت میں ٹیکس فری بجٹ کیا ہے یہ بڑا اقدام ہے۔ ڈبل کیبن مہنگی،موٹر سائیکل،گھر سستے ہونے پر مخالفین کو تکلیف ہے۔ پیپلز پارٹی یاد رکھے انہیں بھی سندھ میں بجٹ پیش کرنا ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا اکہ دفاع کے بجٹ میں کمی ممکن نہیں ملکی سالمیت کوخطرہ ہو تو ہم کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماووں کی جانب سے بجٹ پر اپوزیشن کے رد عمل کی شدید مذمت کی گئی اور بجٹ سال 2020-21 کو عوام دوست بجٹ قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں