ڈاکٹر شہبازگل

ڈاکٹر شہبازگل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شہبازگل کو معاون خصوصی برائے سیاسی روابط مقررکر دیا،تعیناتی کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرشہباززگل کووزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سیاسی روابط تعینات کردیا گیا ہے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز گل کا عہدہ اعزازی ہو گاجس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ اس عہدے کے پوری طرح اہل ہیں،خیال رہے ڈاکٹر شہباز گل پنجاب حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں