ڈاکٹر شاہد صد یق

ڈاکٹر شاہد صد یق دو بارہ پنجا ب حکومت کے ترجمان مقرر

لاہور (عکس آن لائن) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی،مرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق کو دو بارہ پنجا ب حکومت نے ترجمان مقرر کر دیا ہے ،اس سے قبل وہ سا بق صو با ئی وزیر اطلاعا ت و نشر یا ت فیا ض چوہان کی جانب سے بنا ئی جانے والی پنجاب حکومت کی میڈیا تر جمان ٹیم کے ممبر رہ چکے ہیں،

سا بق صو با ئی وزیر اطلاعا ت و نشر یا ت فیا ض الحسن چوہان کی طر ف سے پنجا ب حکومت کی تر جمانی کرنے والی ٹیم کو چندماہ قبل تحلیل کردیا گیا تھا ۔پنجاب حکومت کے تر جمان مقررہو نے کے بعد جاری بیان میں ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا ہے کہ میرے لیڈر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور صو بائی معا و ن خصو صی اطلاعا ت و نشر یا ت فردو س عا شق اعوان اوردیگر پار ٹی قیاد ت نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے میں ان شا ء اللہ اس پر پور ا اترنے کی ہر ممکن کو شش کروں گا اور پنجاب حکومت کے تر قیاتی تعمیراتی ، فلاحی کامو ں اور عوامی خد ما ت کیلئے اقداما ت کو بہتر انداز میں عوام کے سامنے پیش کروں گا۔ انہو ں نے کہاکہ میر ی تعینا تی میں کردارادا کرنے والی شخصیا ت کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہو ان شاء اللہ میں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں