ڈاکٹر جاوید اکرم

ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں’وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (عکس آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں غیر مشروط طور پر تین ہفتوں سے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے جنرل ہسپتال میں رات گئے بیٹھک میں کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر اجلاس کی صدارت صوبائی وزرا صحت و تعلیم پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور منصور قادر نے کی۔

اجلاس میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ندرت، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ایس پی ماڈل ٹان اور اے سی ماڈل ٹائون سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی و سینیئر قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ بھر میں فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش ہے، ایک ڈاکٹر کو سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دینا زیب نہیں دیتا، ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں، اللہ تعالی ہمیں مریضوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں