منشیات فروشوں

ڈاکوچوروں،منشیات فروشوں،جوا ءبازوں اورقانون شکن افرادکاجینا دو بھر کردوں گا،ایس ایچ او ساہوکا

ساہوکا(نمائندہ عکس آن لائن)تعیناتی میں ڈاکوچوروں،منشیات فروشوں،جوا ءبازوںاورقانون شکن افرادکاجینا دو بھر کردوں گا،شرفاءکے تعاون سے علاقہ کو امن کا گہوارہ بناکر دم لوں گا،چوہدری محمد طفیل گجر،معززین علاقہ کی تجاویز پر من وعین عمل ہوگا،ایس ایچ او ساہوکا۔

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساہوکاچوہدری محمد طفیل گجرنے تھانہ کے تمام علاقوں ساہوکا،جملیرا،حاجی شیرکے تاجران،نمبرداران،صحافیوں سے میٹنگ میں کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ،علاقہ میں امن وامان کا قیام،ٹاﺅٹ مافیا کا خاتمہ،ٹھیکری پہر ہ کا اجرائ،نگہبان اور مصالحتی کمیٹی کا قیام،فوری انصاف کی فراہمی،پولیس پر عوامی اعتماد کی بحالی،میرٹ پر اندراج مقدمات،گشت کے نظام کو مضبوطی جیسے اقدامات کا نفاذ میرے فرائض اولین میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ شرفاءبلا خوف وخطرآئیں میرادفتر ہر ایک کیلئے ہمہ وقت کھلاہے،

انجمن تاجران شہر کے چوکوں اور مین بازاورںمیں کیمرہ جات لگوائیںنمبرداران حضرات مواضعات اور چکوک میں ٹھیکری پہرہ لگوائیں ۔اس موقع پر دیوان پیر غلام رسول نمبر دار دیوان صاحب ، محمد ایوب نمبردار چک نمبر 315ای بی محمدطفیل جوئیہ چک نمبر35کے بی نور احمد خان لکھوکا نمبردار امیندہ لکھوکا ،محمد اقبال وٹو نمبر دار چک نمبر309 ای بی پیر ابوالحسن چاولیانہ چک نمبر40کے بی ،

فلک شیر نمبردار33 کے بی منظور احمد آرائیں نمبر دار 293 ای بی، سرفراز احمد بھٹی نمبر دار 297 ای بی صدر انجمن تاجران ساہوکا سید حسین شاہ ،چیئر مین سید محمد اسلم شاہ ،جنرل سیکرٹری محمد یار بھٹی،فنانس سیکر ٹری سیٹھ محمد اسلم رحمانی ،صدر انجمن تاجران جملیرا محمد شاہد قادری جملیرا،جنرل سیکرٹری محمد فاروق پنوار ،صدر ستلج پر یس کلب رجسٹرڈ ساہوکا سید شفقت حسین شاہ،صدر پریس کلب محمد الیاس چوہدری اور محمد ریاض چوہان بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں