شوکت ترین

ڈالر ایک دن میں 34 روپے بڑھ گیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفانِ بدتمیزی آئے گا، شوکت ترین

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ ڈالر ایک دن میں 34 روپے بڑھ گیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفانِ بدتمیزی آئے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اور اسحاق ڈار نے قوم سے جھوٹ بولا، مفتاح اسماعیل کو نکالا گیا تو وہ مظلوم بن گئے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف 3 ہزار ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی بات کر رہا ہے، حکومت کے پلے جو کچھ پڑے گا، یہ اس کے ریٹ بڑھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی، آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہوگی اس سے عوام پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں