گرین اولمپکس

چین کی “گرین اولمپکس” کے تصور کی مکمل پاسداری

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈسیک) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی بیجنگ سرمائی اولمپکس رابطہ کمیٹی کے چیئرمین سمارنچ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس “گرین اولمپکس” کے تصور کی مکمل عکاسی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 17 تاریخ کو اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی نمایاں ترین خصوصیات میں سے ایک “سبز ماحولیاتی تحفظ” بھی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اپنی نوعیت کے پہلے اولمپک گیمز ہیں جن میں بولی، تیاری اور میزبانی کے عمل تک اولمپک ایجنڈے 2020 کا نفاز کیا گیا ہے جبکہ تیاری کے سارے مراحل کے دوران گرین اولمپکس کا تصور اپنایا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے تینوں بڑے وینیوز کے 26 مقامات تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 فیصد گرین پاور سپلائی حاصل کریں گے۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین نے ” گرین اولمپکس” کے تصور کا جامع ادراک کیا ہے ۔ اس کا مقصد نہ صرف چین کے “دو کاربن” اہداف کا حصول ہے بلکہ دنیا کو چینی حل اور چینی دانش کی روشنی میں انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ ترقی میں معاونت فراہم کرنا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں