ایران اور پاکستان

چین کی پاکستان اور ایران کے ما بین   تعاون کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے   کی حمایت 

بیجنگ (عکس آن لائن)   چین کی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے  منعقدہ پریس کانفرنس میں  پاکستان اور  ایران  کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستان اور ایران نے بات چیت کی ہے اور ہم مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  اگر ضرورت پڑی تو چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں