سی پیک

چین کی جا نب سے پا کستان میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے پاکستانی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان کی قومی ترقی اور سماجی استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں