ماؤ ننگ

چین کا جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےبھارت میں منعقد ہونے والی جی 20 سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لئے اہم فورم ہے ، اور چین نے ہمیشہ متعلقہ سرگرمیوں کو بہت اہمیت دی ہے اور فعال طور پر حصہ لیا ہے۔

منگل کے روز تر جمان نے کہا کہ چین جی 20 سمٹ کی کامیابی کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے۔ چین بھارت تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین بھارت تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور ہر سطح پر بات چیت اور رابطے برقرار رکھے گئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ چین بھارت تعلقات میں بہتری اور ترقی دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہم چین بھارت تعلقات کی مسلسل اور وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھارتی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں