چین میں سیلاب

چین میں سیلاب سے تباہی، 39 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد مقامی حکام نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر تے ہوئے 39 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے مختلف صوبوں میں کئی دنوں سے جاری بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

امدادی سرگرمیوں میں آرمی ، پولیس اہلکار اور مقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی صوبے ہو بئے میں ہوئی جہاں 12ہزار سے زائد اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں