گلوبل سیکورٹی انیشیٹو

چین علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کےنفاذ کو فروغ دینے والا ملک ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی ) ،مشرقی ایشیائی اقتصادی انضمام کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی  اور سہولت کاری کے فروغ  میں  ایک اہم قدم ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ اس کے نفاذ کے بعد سے، تین ماہ میں آر سی ای پی نے خطے کے ممالک کی اقتصادی بحالی، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے، علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مختلف ممالک میں کاروباری اداروں اور لوگوں کو وسیع پیمانے پر فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خطے کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے آر سی ای پی کی بے حد تعریف کی ہے۔ چین آر سی ای پی پر دستخط کرنے اور اس کے نفاذ کو فروغ دینے والا ملک ہےاور  آر سی ای پی کے اعلیٰ معیار کے نفاذ پر عمل پیرا بھی ہے۔ اگلے مرحلے میں چین مختلف فریقوں کے ساتھ عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے نئی خدمات سرانجام دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں