ٹرمپ

چین امریکی سرمائے کو اپنی فوج اور سکیورٹی اداروں کو وسعت دینے کے لیے استعمال کر رہاہے،ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے قائم مقام صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخصوص چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پابندی ایسی چینی کمپنیوں سے متعلق ہے جن کا تعلق عوامی جمہوریہ چین کی فوج سے نکلتا ہے۔ اس سلسلے میں وائٹ ہائوس نے ایک فرمان جاری کیا ہے جو 11 جنوری سے نافذ ہوگا۔ اس فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین امریکی سرمائے کو اپنی فوج اور سکیورٹی اداروں کو وسعت دینے اور جدید تر بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے اور یہ امریکا اور بیرون ملک تعینات امریکی افواج کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں