چینی ما ہر

چین ، ڈائنامک زیرو پالیسی کا مقصد صحت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے، چینی ما ہر

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے کووڈ-۱۹ رسپانس لیڈنگ گروپ کے ایکسپرٹ گروپ کےسربراہ پروفیسر لیانگ وان نیان نےاپنے انٹرویو میں اس وقت شنگھائی میں نئے انفیکشنز کی تعداد میں روز بروز ہونے والے اضافے اور چین کے ڈائنامک زیرو پالسیی پر قائم رہنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ “ڈائنامک زیرو پالیسی ” کا مقصد لوگوں کی صحت اور زندگی کی حفاظت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ساتھ ہی وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور معمول کی پیداوار اور زندگی کے درمیان تعلق کو مؤثر اور درست طریقے سے متوازن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔اس لئے اب پورے ملک اور شنگھائی میں بڑے پیمانے پر معمول کی پیداوار اور معمول کی زندگی بحال رکھنے کے لیےکچھ سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بار شنگھائی میں اصل وبا Omicron BA.2 ہے۔ موجودہ وبا کو فلو جیسی وبا قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ یہ اب بھی نمایاں طور پر فلو سے مختلف ہے۔یہ تیزی سے پھیلتا ہے، اور اس کے وسیع پیمانے پر پھیلاو کا زیادہ امکان ہے۔ یہ مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے اور اس تغیر کا کوئی سبب ہمارے سامنے واضح نہیں ہے۔ اس لیے اگر اتنے بڑے پیمانے پر ،اتنی تیزی سے پھیلنے والی وبامیں آنے والا تغیر کوئی غلط رخ اختیار کرتا ہے تو یہ ہماری صحت کے لیے اوربھی زیادہ نقصان دہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں