چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ کی چین میں ہونڈوراس کے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں ہونڈوراس کے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چھن گانگ نے چینی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئےہنڈوراس کے وزیر خارجہ اینڈوارڈو رینا کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ چین اور ہنڈوراس نے باضابطہ طور پر “ایک چین” کے اصول کی بنیاد پر سفارتی تعلقات قائم کیےاور دونوں ممالک کے عوام کی دیرینہ خواہش پر عملدرآمد کیا جس سے چین-ہنڈوراس تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فریقین نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اپنے عزم کو مضبوطی سے پورا کیا ہے اور دو طرفہ تعلقات کے مضبوط آغاز کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ہنڈوراس کے تعلقات کی تیزی سے ترقی اس بات کو مکمل طور پر ثابت کرتی ہے کہ” ایک چین” کے اصول پر قائم رہنا ایک بین الاقوامی سچ، زمانے کے رجحان اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہے اورچین اور ہنڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

چھن گانگ نے کہا کہ صدر کاسترو کا چین کا سرکاری دورہ ایک سنگ میل ہے اور صدر شی جن پھنگ اور صدر کاسترو کے درمیان تاریخی ملاقات یقینی طور پر دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی اور ترقی کے راستے پر لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین ،ہنڈوراس کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے اور چین- ہنڈوراس تعلقات کو مختلف پیمانے،مختلف قومی حالات اور مختلف نظاموں کے حامل مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کے ایک نئے نمونے کی شکل دینے کے لیے تیار ہے۔

ہنڈوراس کے وزیر خارجہ اینڈوارڈو رینا نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے ہونڈوراس اور دنیا کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا گیا ہے اور ہنڈوراس کے لیے ایک خوشحال اور ترقی پذیر عظیم ملک کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ہونڈوراس” ایک چین” کے اصول کی مضبوطی سے پاسداری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہونڈوراس اور چین کے تعلقات مضبوط ہوتے رہیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں