امریکی محکمہ دفاع

چینی وزارت دفاع نے امریکی “دفاعی صنعت کی حکمت عملی” کو مسترد کر دیا

بیجنگ (عکس آن لائن)  امریکی محکمہ دفاع نے حال ہی میں اپنی پہلی “نیشنل ڈیفنس انڈسٹری اسٹریٹجی” جاری کی ہے۔

امریکی معاون وزیر دفاع کے مطابق چین کی جانب سے موجودہ بین الاقوامی نظام کو ختم کرنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور امریکہ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

  چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ چین کے حوالے سے امریکی رپورٹ میں جان بوجھ کر غیر موجود “چائنا تھریٹ” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ، جس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ چین کی فوجی طاقت کی ترقی ہمیشہ عالمی امن کے لئے طاقت کی ترقی رہی ہے، اور امریکی بہتان تراشی اور الزامات مکمل طور پر باطل ہیں۔ چین امریکہ کی جانب سے ایشیاو بحرالکاہل کے علاقے میں ایک محدود حلقہ بندی اور بلاک محاذ آرائی کو ہوا دینے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں