وزیراعظم عمران خان

چینی قیادت کی خصوصی دعوت پروزیراعظم عمران خان کل چین روانہ ہونگے

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پرکل کابینہ ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین جائیں گے‘ 3 سے 6 فروری تک دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان چینی صدرشی ‘ وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتوں میں سی پیک سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے ‘اہم علاقائی اور عالمی امورزیر غور آئیں گے ‘

دورے میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونگے‘چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سے خطاب ‘چینی تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔دورہ کے دوران چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں، اس دوران سی پیک سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی جب کہ چین میں قیام کے دوران ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی امورپربھی پرتبادلہ خیال ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کادورہ پاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا، وزیراعظم کے دورے میں متعدد ایم او یوز اور معاہدہوں پر دستخط کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سےخطاب کریں گے جب کہ چین میں تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں