کرونا وائرس

چینی صوبہ ہوبے میں مزید1807افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق،93افراد ہلاک

ووہان(عکس آن لائن) نوول کرونا وائرس کی وبا کے مرکز صوبہ ہوبے میں پیر کے روز 1ہزار 807نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 93 افرادہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی صحت کمیشن نے منگل کے روز بتا یا کہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد59ہزار989جبکہ صوبہ کے دارالحکومت ووہان میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 42ہزار 7 سو 52 ہوگئی ہے۔

صوبہ میں سوموار کے روز 1 ہزار223مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جس کے بعد صوبہ ہوبے میں ہسپتالوں سے فارغ کئے گئے کل مریضوں کی تعداد 7 ہزار862ہو گئی ہے۔ہسپتال میں داخل 41ہزار957مریضوں میں سے 9 ہزار117ابھی تک شدید بیمار ہیں جبکہ 1ہزار853مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں