چینی صدر

چینی صدر کی جانب سے افریقی یونین کے 35ویں سربراہی اجلاس کے نام تہنیتی پیغام

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے افریقی یونین کے 35ویں سربراہی اجلاس کے نام تہنیتی پیغام بھیجا جس میں افریقی ممالک اور عوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال افریقی یونین کے قیام کی 20ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران، افریقی یونین نے اتحاد کے ذریعے خود اصلاحی کے علم کو بلند رکھا، افریقہ کے لیے موزوں ترقی کے راستے کو فعال طور پر تلاش کیا، علاقائی انضمام کی تعمیر کو فروغ دینے میں اہم نتائج حاصل کئے، افریقی ممالک کو انسداد وبا کے لیے مربوط کیا، اس کے ساتھ ساتھ بھرپور طریقے سے افریقہ کے امن، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھا ہے، اور افریقہ کے بین الاقوامی اثر و رسوخ اور ساکھ میں مسلسل بہتری کو فروغ دیا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2021 چین۔ افریقہ تعلقات کی مضبوط ترقی کا سال رہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں چین۔افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔کانفرنس کے دوران انہوں نے افریقہ کے ساتھ  آئندہ تین سالوں میں تعاون کے لیے “نو منصوبوں” کا اعلان کیا، اور شریک افریقی رہنماؤں کے ساتھ نئے دور میں چین۔افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی حمایت پر اتفاق رائے کیا گیا ۔ نئی صورتحال میں، چین فورم کے نتائج کو فعال طور پر نافذ کرنے کے لیے افریقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔چین “دی بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون، “عالمی ترقیاتی اقدام” کو افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 اور آزاد تجارتی زونز کی تعمیر  سے  مربوط  کرنے کا خواہاں ہے ،اور چین-افریقہ تعاون کو اعلیٰ معیار اور وسیع تر شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے اور چین-افریقہ دوستی کا نیا باب رقم کرنے پر آمادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں