چینی صدر

چینی صدر چین اور امریکہ افرادی تبادلے کو آسان بنانے کے لئے مزید سہولیات فراہم کریں گے

سان فرا نسسکو(عکس آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی فرینڈ شپ گروپس کی جانب سے زیر اہتمام استقبالیہ عشائیہ میں شرکت کی اور تقریر کی۔جمعرات کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ اہم اتفاق رائے طے کیا ہے، جس کے مطابق چین اور امریکہ افرادی تبادلوں کو آسان بنانے اور عوامی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات متعارف کرائیں گے۔

ان اقدامات میں چین اور امریکہ کے درمیان براہ راست مسافر پروازوں میں اضافہ، چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاحتی مکالمے کا انعقاد اور ویزا درخواست کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مزید نقل و حرکت، مزید رابطوں اور مزید تبادلوں کے منتظر ہیں تاکہ نئے دور میں دونوں عوام کے درمیان دوستی میں اضافہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں