چین کا جی ڈی پی

چین، پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی میں اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ حوئی نے سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت کی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کا جی ڈی پی 270 کھرب یوان تک پہنچ چکا ہے ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8فیصد جب کہ سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بنیادی صنعت کی ویلیو ایڈڈ میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے،ثانوی صنعت کی ویلیو ایڈڈ 106 کھرب یوان رہی اس میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروس انڈسٹری کی ویلیو ایڈڈ چار فی صد اضافے کے ساتھ 153 کھرب یوان رہی ۔

پہلی سہ ماہی کے دوران سی پی آئی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ، جس میں شہری علاقوں میں ایک اعشاریہ دو فیصد اور دیہی علاقوں میں اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں