قومی کانگریس

چین، سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کا میڈیا سینٹر باضابطہ فعال

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کا میڈیا سینٹر بدھ کے روز باضابطہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق سینٹر نے 20 ویں قومی کانگریس کی کوریج کے لئے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے لئے خدمات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔

میڈیا سینٹر کے انچارج اہلکار کے مطابق انسداد وبا کے ساتھ ساتھ میڈیا سینٹر آن سائٹ انٹرویوز، آن لائن ویڈیو انٹرویوز، تحریری انٹرویوز اور دیگر ذرائع کے تحت ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے موئثر اور گرم جوش خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ کانگریس کے دوران صحافیوں کے لیے دورہ بیجنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں