محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی، چیئر مین پی سی بی

اسلام آباد/لاہور (عکس آن لائن) چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیسپاک حکام نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی ۔نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کئے گئے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت دی ۔

محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے۔ محسن نقوی نے ہاسپٹلٹز باکس میں اضافے اور نشتوں کو آرام دہ بنانے کی ہدایت دی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، جنرل مینجر نیسپاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں