چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ذخیرہ اندوزی،گرانفروشی کیخلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا

لاہور(عکس آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس۔اجلاس میں ذخیرہ اندوزی،گرانفروشی کیخلاف سخت اقدامات،اشیاءخورونوش کی سپلائی چین،کورونا وائرس،ڈینگی اور ٹڈی دل کیخلاف آپریشن،گندم خریداری اور پیشنٹ مینجمنٹ کپیسٹی کا جائزہ۔کمشنر لاہور ڈویژن،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران کی شرکت۔ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 27 محکموں کے سیکرٹریز کو 9 ڈویژنز میں کورونا وائرس،ڈینگی،ٹڈی دل کے خلاف آپریشن،گندم خریداری اور پرائس کنٹرول سے متعلق اقدامات کی مانیٹرنگ کے فرائض تفویض۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ہر ڈویژن میں 3 سیکرٹریز کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپ دیں،نوٹیفیکیشن جاری۔افسران کو تفویض کی گئیں ڈویژن میں ہفتے میں دو روز وہ موجود رہیں گے،اضلاع کے دورہ سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے بھجوائیں گے۔محکمہ صحت اور فیلڈ افسران کورونا وائرس کے مریضوں کو علاج معالجے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ارم بخاری،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم اور سیکرٹری لائیو سٹاک ندیم ارشاد کیانی لاہور ڈویژن میں فرائض انجام دیں گے۔سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا، سیکرٹری انسانی حقوق ڈاکٹر شعیب اکبر اور سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب گوجرانوالہ ڈویژن میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد،سیکرٹری آبپاشی زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ذوالفقارگھمن فیصل آباد ڈویژن میں فرائض انجام دیں گے۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اسد اللہ خان، سیکرٹری بلدیات احمد جاوید قاضی اورسیکرٹری جنگلات محمد آصف کو ساہیوال ڈویژن میں ذمہ داریاں تفویض۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سیدجاوید اقبال بخاری،سیکرٹر ی سیاحت احسان بھٹہ اور سیکرٹری مائنز عامراعجاز اکبر ڈی جی خان ڈویژن میں مانیٹرنگ کی خدمات انجام دیں گے۔سیکرٹری کوآپریٹوز احمد رضا سرور،سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاوید اور سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف کو ملتان ڈویژن میں فرائض تفویض۔
سیکر ٹری توانائی ثاقب ظفر، سیکرٹری لیبر عامر جان اور سیکرٹری زکوٰۃ عالمگیر احمد خان بہاولپور ڈویژن میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمن گیلانی،سیکرٹری ریگولیشن احمد علی کمبوہ اور سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین سرگودھا ڈویژن میں خدمات فرائض انجام دیں گے۔

سیکرٹری ایکسائز وجیہ اللہ کندی،سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد سلیم گوندل اور سیکرٹری مذہبی امور ارشاد احمد کو راولپنڈی ڈویژن میں ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔اور ان کو وہاں اپنی اپنی جگہ پر جا کر فوری کام کرنے ہدایات کر دی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں