نجم سیٹھی

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی (آج) دبئی جائیں گے

اسلام آباد(عکس آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی (آج) جمعرات12 جنوری کو دبئی جائیں گے جہاں وہ اماراتی، اے سی سی اور آئی سی سی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔نجم سیٹھی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، یہ لیگ 13 جنوری سے دبئی میں شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ ایشیا کپ کے ایشو پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور اے سی سی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام سے بھی ملاقات کریں گے جہاں سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں گے۔نجم سیٹھی آئی سی سی حکام سے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں