روز ویلٹ ہوٹل

چیئرمین نیب نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) چیئرمین نیب نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اس حوالے سے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،چیئرمین نیب نے کہا کہ جائزہ لیا جائے کہ کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

کوتاہی برتنے والے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ اس بات کا بھی تعین کیا جائے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش کیوں نہیں بنایا جا سکا۔

واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان 31 اکتوبر سے ہوٹل کا آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں