ٹیکسٹائل

چھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد ہواٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 2.8 فیصد اضافہ

لاہور( عکس آن لائن)مالی سال 22-2021 کے پہلے چھ ماہ میں گاڑیوں، ٹیکسٹائل، لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر گاڑیوں کی سالانہ پیداوار میں 69.5 فیصد اضافہ، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 2.8 فیصد جبکہ لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح فوڈ سیکٹر کی گروتھ 1.3 فیصد اور مشروبات کی گروتھ 4.3 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر تمباکو کی پیداوار میں 50 فیصد سے زائد، کیمیکلز کی پیداوار میں 2.6 فیصد، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 6.8 فیصد اور پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تاہم فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 4.9 فیصد کمی ہوئی اور الیکٹرانکس سیکٹر کی پیداوار 1.3 فیصد سے کم ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں