فواد چوہدری

چھٹی سے میٹرک تک 453 منتخب سرکاری اسکولوں کو سائنس اسکول بنائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ چھٹی سے میٹرک تک 453 منتخب سرکاری اسکولوں کو سائنس اسکول بنائیں گے،

پانچ سالوں میں پروگرام کا دائرہ کار اکثریتی سکولوں تک لے جائیں گے ۔

جمعرات کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ STEM اسکول منصوبے میں تمام صوبوں اور اکائیوں کی طرف سے حصہ دار بننے کا فیصلہ سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ سسٹمز کے برابر لے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں چھٹی سے میٹرک تک کے 453 منتخب سرکاری اسکولوں کو سائنس اسکول بنائیں گے اور 5 سالوں میں پروگرام کا دائرہ کار اکثریتی اسکولوں تک لے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں