یوسف رضا گیلانی

چور دروازے سے نہیں، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، یوسف رضا گیلانی

ملتان (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چور دروازے سے نہیں، عوام کی طاقت سیاقتدار میں آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو 26 جنوری کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماں،کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، جب آپ لوگ منتخب کرائیں گے، تو سب کام ہوجائیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہری علاقے سے بھی مہم کا آغاز کردیا ہے، میں تمام آفس بیورز سے درخواست کروں گا کہ رانا محمود الحسن کوسپورٹ کریں، 26 تاریخ کو بلاول بھٹو ملتان آرہے ہیں، قاسم کالونی میں جلسہ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں