فیاض الحسن چوہان

چور حکومت نے اپنی اوقات دکھاتے ہوئے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے’ فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چور حکومت نے اپنی اوقات دکھاتے ہوئے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا جو کہ عوام کے پیسوں سے چلنے والا ادارہ ہے وہ آزادی اظہار رائے کا گلا کیسے گھونٹ سکتا ہے؟ امپورٹڈ حکومت دیکھ لے کہ عمران خان کے خلاف لینے والا کوئی ایکشن رہ تو نہیں گیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ چور ٹولہ ہزار بار ایسی پابندیاں لگائے مگر عمران خان کی مقبولیت کم ہونے والی نہیں۔

حقیقی آزادی کی جنگ رکنے والی نہیں، سوشل میڈیا پر عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کو ٹی وی کی ضرورت نہیں، ٹی وی کو عمران خان کی ضرورت ہے۔ امپورٹڈ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق اور سچ کی آواز کو نہیں دبا سکتی۔نا اہل، نکھٹو، نکمے اور نالائق جو مرضی کے ہتھکنڈا آزما لیں، ان کے دن گنے جا چکیں ہیں۔ ان کا کوئی حربہ انہیں اب نہیں بچا سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں