ملک

چوبیس گھنٹوں میں مزید 13مریض چل بسے ،756نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 13مریض چل بسے ، 756نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 13 مریض جابحق ہوئیغ ،24 گھنٹوں میں ملک میں 756 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9209 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 5 ہزار 395 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،ملک میں 3 لاکھ 21 ہزار 218 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں 1 لاکھ 40ہزار 997 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں 1 لاکھ ایک ہزار 237 کے پی 38464 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 17681 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان 3982، بلوچستان میں 15599 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،

آزادکشمیر میں کورونا کے 3258 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6614 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،سندھ میں کورونا کے 2566 پنجاب 2277 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا 1264، اسلام آباد میں 191 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 80مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر می 31862 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کوروناکے 796 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 77 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 39لاکھ 75 ہزار 596 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں