کرونا وائرس

چنیوٹ ،ریسکیو1122کا اہلکار محمد اقبال کرونا وائرس کے باعث شہید

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ریسکیو1122کا اہلکار محمد اقبال کرونا وائرس کے باعث ہلاک تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر کارونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ریسکیو1122کے اہلکار محمد اقبال کی،

نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ریسکیواہلکاروں کے لواحقین اور دیگر افراد نے شرکت ،نماز جنازہ کے بعد مرحوم ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.

مرحوم گذشتہ 11سال سے ریسکیو1122ضلع چنیوٹ میں بطور سٹور کیپر کی خدمات سرانجام دے رہا تھا کچھ روز قبل طبیعت ناسازی پر ہوم ائسولیشن ہوئے تھے اور گذشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں