چنیوٹ

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ ، اندرون شہر کی سڑکوں کی مرمت، سیورج لائنز اور صفائی کے متعلق جائزہ لیا ،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض حکومت پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ، انہوں نے X.E.N ہائی وے، X.E.N پبلک ہیلتھ، سی او ایم سیکے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا اور انسدروان شہر کی سڑکوں کی مرمت ، سیوریج لائز اور صفائی بارے جائزہ لیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی اور سیورج کے مسائل فوری حل کئے جا رہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے،

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میں خود صفائی، ستھرائی کے انتظامات کی نگرانی کر رہا ہوں، آخر میں انکا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے امور میں کمی اور کوتاہی کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں