ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانونی کاروائی ،ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں .

اور مارکیٹوں میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، یہ بات انہوں نے کارکردگی کے جائزہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس کے علاوہ ضلع کے 28 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی،ایس این اے عمر حیات سپراءنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ جون کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ،

حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں ، بازاروں اور میگا سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ پر دوکانداروں کو 10 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے ،

ضلع کے 28پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر5503انسپکشنز کر کے مقررہ سرکاری قیمتوں سے زائدکی وصولی پر 690 کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانوں کی سزا دی جبکہ17افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر11دوکانداروں کو حوالات میں بند کروایا گیا ،

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کریں اور اوورچارجنگ کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ قیمت ایپ پر موصول ہونے والی عوام شکایات کے ازالہ کیلئے سرگرم عمل رہیں ،

اور انہیں تیز رفتار اقدامات سے حل کریں ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کاکرکردگی نہ دکھانے والے4 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جواب طلبی کی اور5کو وارننگ جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں