چقندرکی

چقندرکی بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے کاشت فوری شروع کرکے 15اکتوبرتک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چقندرکی فی ایکڑ بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے 15اکتوبرتک مکمل کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم‘ منافع بخش اور نقدآور فصل ہے ‘زرعی تحقیقی اداروں کی سالہاسال کی محنت ‘ تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی فی ایکڑ پیداوار7سومن سے بڑھ کر 12سومن تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرکاشتکار چقندر کی کاشت کے دورن جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار باآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کے لئے مزید معلومات و راہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں