چائے کی درآمدات

چائے کی درآمدات میں 6.4 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) فروری 2020ء-04 کے دوران چائے کی درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ء-04 کے دوران چائے کی درآمدات 49.2 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2019ء-04 کے دوران درآمدات کا حجم 46.3 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح فروری 2019ء-04 کے مقابلہ میں فروری 2020ء-04 کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 2.9 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں