فواد چوہدری

پی ڈی ایم کے جلسوں، بیانات اوراستعفوں کے بعد لانگ مارچ شارٹ واک رہ جائیگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نء قیادت لائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کر کے سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہو گا کہ تیل کس بھائوہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں