حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش ناکام ہوگی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش ناکام ہوگی۔ ایک انٹرویو میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ 22 کروڑ عوام کی حقیقی آواز بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ پی ڈی ایم پر کیسے تنقید کرنا ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت نے کوڑے کھائے ہیں اور جیلیں کاٹی ہیں،پی ڈی ایم کو توڑنیکی سازش ناکام ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف رائے آتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی سے ناراض نہیں ہیں،راز کی باتیں باہر نکل آتی ہیں تو انتشار پیدا ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں