وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کو اگر کوئی ایشو ہے تو اسے بیٹھ کر ڈسکس کیا جاسکتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی تھریٹ بھی ہے اور کرونا وائرس کی وباءبھی شدت سے ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو جلسے جلوس نہیں کرنے چاہئے اور اگر کوئی ایشو ہے تو اسے مل بیٹھ کر ڈسکس کیا جاسکتا ہے۔

سرگنگارام ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم حکومت قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔ میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کے اپن اتحادیوں کے ساتھ کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا بھر میں کہیں بھی جلسے جلوس نہیں منعقد کئے جا رہے۔

تو ہم بھی ایسا کیوں کریں۔ پی ڈی ایم کے پاس کون سی ایمرجنسی آگئی ہے کہ وہ عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے پر مجبور ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سر گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اس منصوبے پر 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ جسے 21 فروری 2023تک مکمل کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی عمارت 8 منزلہ ہوگی جس میں 600 بستروں کا جدید سہولتوں کے ساتھ ہسپتال قائم کیا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت لاہور کے شہریوں کے مسائل حل کرتے ہوئے انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں