دوست محمد مزاری

پی ڈی ایم ملک و قوم کے مفاد نہیں بلکہ صرف وزیرِ اعظم عمران خان کے بغض میں سڑکوں پر ہے’دوست محمد مزاری

لاہور (عکس آن لائن) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک و قوم کے مفاد نہیں بلکہ صرف وزیرِ اعظم عمران خان کے بغض میں سڑکوں پر ہے،اپوزیشن سینٹ انتخابات میں اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے،لیکن یہ اپنے منفی اور ملک دشمن عزائم میں ناکام ہوں گے ،کرونا کے باوجود جلسوں پر اصرار اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور عوام کے ساتھ دشمنی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جلسے جلوس کا شوق کرونا کے خاتمے کے بعد بھی پورا کیا جا سکتا ہے اور استعفوں کی دھمکی سیاسی چال سے زیادہ کچھ نہیں ۔اپوزیشن ملک و مفاد میں تحریک نہیں چلا رہی بلکہ ان پر سیاسی مفاد کے حصول کا جنون سوار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی پہلی لہر پر شور مچانے والے اب خود بڑی تعداد میں کرونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

پاک فوج اور عدلیہ پر حملے ملک دشمنی ہے اور پی ڈی ایم کے فورم سے یہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔اب لوگ باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے سیاست اور جلسے عوام کی جنگ نہیں بلکہ یہ چند خاندانوں کے مفادات کا ذاتی شور ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے لاہور کے جلسہ کو باشعور عوام نے مسترد کر دیا ہے اور عوام یہ جان چکے ہیں کہ ایسے ناکام جلسے جلوسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوا کرتیںاور یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں