عمران خان

پی ڈی ایم سرکار اخلاقیات نام کی کسی شے سے واقف نہیں اللہ کے غضب سے ڈریں،عمران خان

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ کبھی بھی اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا، پی ڈی ایم سرکار اخلاقیات نام کی کسی شے سے واقف نہیں، کم از کم اللہ کے غضب سے ڈریں ۔ اتوار کو وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ردعمل میں کہا کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی یہ پریس کانفرنس ایسے تمام شکوک و شبہات کو دور کر دے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت واضح طور پرمیڈیا میں ہونے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے جب وہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کر رہی تھیں۔ عمران خان نے علی اعوان نواز کی رہا ئشگاہ کو منہدم کرنے کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے انکا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے اور ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو گرانے کیلئے کی جانےوالی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان کی ضعیف والدہ اور ان کی ہمشیرہ، معذوری کے باعث جن کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے، اس رہائشگاہ میں مقیم ہیں۔ اب تک کے اقدامات سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار اخلاقیات نام کی کسی شے سے واقف نہیں مگر کم از کم اللہ کے غضب سے تو ڈرے جسے یہ اپنے ان فسطائی اقدامات کے ذریعے دعوت دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں